پاؤں کے تلوؤں پر تیل لگائیں، صحت پائیں

 پاؤں کے تلوؤں پر تیل لگائیں، صحت پائیں

کیا آپ جانتے ہیں کہ صرف سونے سے پہلے پاؤں کے تلوؤں پر تیل لگانے سے زندگی بدل سکتی ہے؟ کئی افراد کے تجربات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ چھوٹا سا عمل نیند بہتر بنانے، جسمانی درد کم کرنے، نظر تیز کرنے، پٹھوں کی تھکن، معدے کے مسائل اور جوڑوں کے درد تک میں فائدہ دیتا ہے۔

ایک بزرگ نے بتایا کہ وہ 87 سال کی عمر تک نہ کمر جھکی، نہ درد ہوا، صرف اس عمل کو اپنایا۔

ایک ماں نے بتایا کہ ان کی کمزور نظر صرف تلوؤں پر تیل لگانے سے بہتر ہوئی۔

ایک مسافر نے بتایا کہ نیند نہ آ رہی تھی، بوڑھے چوکیدار کے مشورے پر پاؤں پر تیل لگا کر سویا اور فوراً خراٹے لینے لگا۔

کسی نے کہا: "پاؤں کا درد ختم ہوا"

کسی نے کہا: "معدہ درست ہوا"

کسی نے کہا: "خراٹے بند ہو گئے"

اور کسی نے کہا: "تھائیرائیڈ، قبض اور سوزش میں بہت فرق پڑا"۔

**طریقہ:**

رات کو سونے سے پہلے سرسوں یا زیتون کا تیل لیں۔

پہلے دائیں پاؤں کے تلوے پر 3 منٹ، پھر بائیں پر 3 منٹ ہلکی مالش کریں۔

بچوں کو بھی یہی کریں، سکون اور نیند کا مزہ لیں۔

یہ قدیم چینی طریقہ علاج "فٹ ریفلیکسولوجی" کے بھی عین مطابق ہے — پاؤں کے نیچے سو کے قریب پوائنٹس ہوتے ہیں جو جسم کے مختلف حصوں کو بہتر بناتے ہیں۔

یاد رکھیں، سر میں تیل لگانا یاد رہتا ہے، جوتے پالش کرنا بھی، تو پاؤں کے تلووں پر چند قطرے تیل کیوں بھولیں؟

آزمائیں، اپنائیں، اور صحت پائیں — ان شاء اللہ صدقہ جاریہ بھی ہے!





Comments