ریٹھا – قدرتی شیمپو اور خوبصورتی کا راز!

 ریٹھا – قدرتی شیمپو اور خوبصورتی کا راز!

ریٹھا ایک قدرتی جڑی بوٹی ہے جو بالوں کی صفائی، خشکی کے خاتمے، اور بالوں کو لمبا، گھنا اور چمکدار بنانے میں مدد دیتی ہے۔ اس میں جھاگ پیدا کرنے کی خاصیت ہوتی ہے، اس لیے یہ شیمپو کا قدرتی اور محفوظ متبادل ہے۔ 5 سے 6 ریٹھے رات بھر پانی میں بھگو دیں، صبح اس پانی کو ابال کر چھان لیں اور اس سے بال دھوئیں۔ ہفتے میں 2 بار استعمال کریں، بالوں کو کیمیکل سے پاک اور صحت مند بنائیں۔ ریٹھا جلد کے لیے بھی مفید ہے، خاص طور پر ایکنی اور الرجی میں۔



Comments