لہسن اور شہد کی کرشمہ سازیاں :
لہسن انٹی بائیوٹک جبکہ شہد جراثیم کش۔ دونوں کو باہم ملا کر اگر استعمال کیا جائے تو یہ ایک بہترین ٹانک بھی ہے اور انٹی بائیوٹک اور انٹی سیپٹک بھی جو کہ جسمانی نظام کو مضبوط اور صحت کو بحال کرنے والا ادویاتی علاج ہے۔ لہسن اور شہد بنیادی طور پر کثیرالمقاصد دوا ہے جو کافی بیماریوں میں مفید ہے جس کی ہر گھر میں ضرورت ہے۔ اس کیلئے آپ اچھی کوالٹی کا لہسن اور خالص شہد لیں۔ ھوالشافی: لہسن دو عدد‘ شہد ایک کلو۔ لہسن چھیل لیں‘ دھولیں اور سکھا لیں۔ چھیلے ہوئے لہسن کو باریک باریک کاٹ لیں۔ پھر اس کٹے ہوئے لہسن کو ہاون دستہ (چائنہ مٹی کا بنا ہوا) میں ڈال کر کوٹ لیں (تازہ لہسن میں اجزاء علیحدہ علیحدہ ہوتے ہیں کٹنے سے یہ اجزا اچھی طرح مکس ہوجاتے ہیں) اس کوٹے ہوئے لہسن میں دو چمچ شہد ملا لیں اور کوٹنا جاری رکھیں حتیٰ کہ سارا لہسن اچھی طرح کچلا جائے پھر بقیہ سارا شہد ڈال دیں اور اسے اچھی طرح مکس کردیں اس مکسچر کو شیشے کی بوتل میں ڈال کر ڈھکن لگادیں بوتل پر دن‘ تاریخ اور مہینہ کا لیبل لگادیں۔۔
خوراک: ٹانک کے طور پر آدھا چمچ روزانہ۔ بطور علاج: خاص حالت میں آدھا چائے کا چمچ دن میں چھ مرتبہ۔ عام حالت میں آدھا چائے کا چمچ دن میں تین مرتبہ۔ اس ٹانک کو اسی طرح بھی استعمال کرسکتےہیں یا لیموں اور پانی ملا کر یا دودھ کے ساتھ یا جڑی بوٹی کے سرکہ کے ساتھ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔۔ کیڑے کے کاٹنے‘ زخم یارگڑ میں جلد پر براہ راست بھی لگایا جاسکتا ہے۔ایک چائے کا چمچہ میں 120 ملی لیٹر پانی مکس کرلیں تو اسے بطور سکن لوشن بھی استعمال کرسکتے ہیں۔۔
Comments
Post a Comment